ہوناور: 12/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کی 24 گرام پنچایتوں کے لیے دوسری مدت کی میعاد کے لئے صدر اور نائب صدر کا انتخاب عمل میں آیا جس میں کُدرگی گرام پنچایت کے صدارتی انتخاب پر ایک مسلم نوجوان منتخب ہوگیا ہے۔
تعلقہ کے زیادہ تر گرام پنچایتوں کے صدر اور نائب صدر کے عہدوں پر نامدھاری طبقہ کے ارکان قابض ہوئے ہیں، البتہ سمسی کے کُدرگی گرام پنچایت میں 34 سالہ فیصل باوافقی مستان صدر کے عہدہ پر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ نائب صدر کے عہدہ پر فیلومینا میرانڈا کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔
پتہ چلا ہے کہ نو ۔اراکین والے اس پنچایت میں صرف دو ممبرس مسلم ہیں۔ فیصل کے صدر منتخب ہونے پر علاقہ کی تمام مسلم برادری میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے اور لوگ فیصل کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

سبھی 24 گرام پنچایتوں میں صدر اور نائب صدر کے عہدوں پر کون کون منتخب ہوئے ، اسے اگر جاننا ہو تو ساحل آن لائن کنڑا رپورٹ پر تفصیلات موجود ہیں۔اوپر کنڑا نیوز کی لنک پر کلک کرکے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔